ایک ہی دن میں کراچی میں کورونا کے کتنے کیسز سامنے آگئے؟ جان کر پاکستانی گھبرا جائیں

کراچی (سی پی پی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اور یہاں ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں۔وزارت صحت سندھ کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی میں کورونا وائرس کے 691 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہزار 51 ہوگئی ہے ۔ شہر قائد میں اب تک 157 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں کراچی کے بعد سکھر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک کورونا کے 553 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیر پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 266 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد یہاں کیسز کی تعداد 524 ہوگئی ہے۔ حیدر آباد میں 436،لاڑکانہ میں 273، گھوٹکی میں 214، شہید بینظیر آباد میں 159 اور شکار پور میں کورونا کے 126 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں