وہ ملک جو پوری دنیا پر بازی لے گیا، 26 دن کورونا وائرس کا ایک بھی نیا کیس نہیں آیا

تائپی(سی پی پی) تائیوان نے کورونا وائرس کے خلاف ایسی شاندار فتح حاصل کر لی ہے کہ باقی دنیا کے لیے ایک مثال بن گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 26دن سے تائیوان میں مقامی سطح کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ اگرچہ ووہان میں وائرس پھیلنے کے بعد تائیوان سب سے پہلے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل تھا کیونکہ ووہان سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں براہ راست لوگ تائیوان آتے جاتے تھے لیکن تائیوان کی حکومت نے ابتداءہی سے ایسے اقدامات کیے کہ وائرس کے پھیلاﺅ کے تمام راستے مسدود کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں