معروف کرکٹر بھی کرونا کا شکار ہو گئے

لاہور (سی پی پی) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے البتہ ان کے اہل و عیال اور دیگر میل جول رکھنے والے افراد سے متعلق تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق 38 سالہ اوپنر توفیق عمر 20جون 1981ءکو لاہور میں پیدا ہوئے جنہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2963 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 504 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں