توشہ خانہ کیس، یوسف رضاگیلانی عدالت پیش لیکن زرداری آئیں گے یا نہیں؟ خبرآگئی

اسلام آباد (سی پی پی) توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں، اسی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی طلب کیا گیا ہے لیکن دونوں نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، زرداری کراچی اور نوازشریف لندن میں موجود ہیں۔ ملزم عبدالغنی مجیدبھی عدالت پہنچ گئے ہیں جبکہ آصف زرداری کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی جائےگی۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ آصف زرداری علیل ہیں،عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی طرف سے بھی بیماری اور علاج کے لیے لندن موجودگی کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں