وزیراعظم کی اپنے معاونین خصوصی کو اثاثے ظاہرکرنے کی ہدایت لیکن کتنی مہلت دی گئی؟

۔

لاہور(سی پی پی)شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ کے دورمیں آئی پی پیز کو486 ارب روپے جاری کیے گئے۔ لیگی حکومت کوئی بھی کام مفت میں نہیں کرتی تھی۔ یہ چھکے مارنے کے چکر میں ہوتے ہیں، سنگل نہیں لیتے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق حکومتوں نے اداروں میں اپنے لوگ بھرتی کیے۔ ماضی میں اپنے کاروبارکو دوام بخشنے کیلئے اداروں کومفلوج کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کیلئے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ اور بھارتی وزیراعظم مودی کی حکمت عملی ایک جیسی تھی۔ عمران خان کی کورونا کے خلاف حکمت عملی بہترین تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں