بٹ گرام میں خون کی ہولی؛ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل

بٹ گرام(سی پی پی) سفاک نفسیاتی مریض نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا۔ ملزم پولیس مقابلے میں بھی ہلاک جبکہ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی۔ قتل ہونے والوں میں ملزم جہانزیب سرخیلی کی دو بیویاں، بیٹا بیٹی اور بہو شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹ گرام طارق سہیل مروت نے موقع پر پہنچ کر پولیس پارٹی کی نگرانی کی۔ تفصیلات کے مطابق بٹ گرام کے دور افتادہ علاقے پزنگ تحصیل آلائی میں ایک سفاک نفسیاتی مریض جہانزیب سرخیلی نے رات کی تاریکی میں اپنے ہی خاندان پر فائرنگ کھول دیا جس کے زد میں آ کر ان کی دو بیویاں، بیٹا، بیٹی اور ایک بہو موقع پر جان بحق ہوگئے ملزم نے دیگر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر صبح گھر کے اندر مقتولین کو دفن کرنے کے لئے قبریں کھودنا شروع کردیا کہ پولیس تھانہ پزنگ نے ملزم کا محاصرہ کردیا اور ملزم سے یرعمال افراد کی رہائی کے لئے کاروائی شروع کی تو ملزم نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کھول دیا. پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار گل محمد ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا. پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم جہانزیب بھی ہلاک ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹ گرام طارق سہیل مروت نے موقع پر پہنچ کر پولیس پارٹی کی نگرانی کی۔ ایس ایچ او نثار احمد خان تھانہ پزنگ نے تمام نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکواٹر ٹائپ ڈی ہسپتال بنہ (Banna) منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالہ کی گئیں۔ ملزم دماغی امراض کا مریض بتایا جاتا ہے اور عرصے سے زیر علاج رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں