لاہور میں کورونا سے لیڈ ی ڈاکٹر انتقال کر گئیں ، ان کی جان بچانے کیلئے کیا چیز چاہیے تھی جو نہ مل سکی ؟ افسوسناک خبر آ گئی

لاہور (سی پی پی ) لاہور کے نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ثناءفاطمہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں ہیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق 39 سالہ ڈاکٹر ثناءفاطمہ پیتھالوجسٹ تھیں اور ان کا کچھ دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں ہسپتال داخل کیا گیا ، ان کے علاج کیلئے مسلسل پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی لیکن ان کو پلازمہ نہیں مل سکا اور حالات زیادہ خراب ہونے کے باعث آج وہ انتقال کر گئیں ہیں ، ڈاکٹر ثناءفاطمہ کو اگر پلازمہ مل جاتا تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی ۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں سینئر ماہر نفسیات ڈاکٹر نعیم اختر بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔ صدر پی ایم ڈاکٹر زاہد جعفری نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے اور کہاہے کہ پی ایم اے آج یوم سیاہ منائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں