کراچی والے تیار کیوں کہ آج رات کو………………

کراچی (سی پی پی)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اورموسم جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ رات گئے یا صبح سویرے بوندا باندی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں