نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

لاہور(سی پی پی)نیب کی ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کےلیے لاہور میں ان کے گھر پہنچی تھی۔نیب کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کےلئے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پہنچی تھی۔ معاملے کا علم ہوتے ہی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں