سندھ کے صوبائی وزیرکا کورونا وائرس کے باعث انتقال

کراچی(سی پی پی) سندھ کے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی اور پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق رکن سندھ اسمبلی غلام مرتضی بلوچ دو ہفتے قبل کورونا وائرس وبا کا شکار ہوئے تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیے گئے تھے۔ غلام مرتضی بلوچ صوبائی حکومت کی جانب سے ملیر میں کورونا روک کی تھام کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے انچارج بھی تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مرتضی بلوچ محنتی اور بہادر کارکن تھے ان کی کمی پوری نہیں کی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں