ملک کا وہ بڑا صوبہ جہاں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا،شہریوں کے لئے پریشان کن خبرآگئی

کوئٹہ ( سی پی پی) بلوچستان میں نجی کمپنیوں نے پیٹرول کی سپلائی معطل کر دی ہے جس سے صوبے بھر میں پٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ کوئٹہ میں پمپ مالکان کی ملی بھگت نے عوام کو سستے داموں پیٹرول کی فروخت بند کر دی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق بلوچستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر قیام الدین آغا نے بتایا کہ نجی کمپنیوں نے بلوچستان کے پیٹرول پمپس کو پیٹرول کی سپلائی سے انکارکردیاہے،صرف پاکستان سٹیٹ آئل کی جانب سےپیٹرول فراہم کیاجارہاہے۔قیام الدین آغا نے بتایا کہ بلوچستان میں رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کی تعداد250سےزائدہےاورہرپیٹرول پمپ کےپاس25ہزارلیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے تاہم اس وقت صرف 10 ہزار لیٹر پیٹرول مل رہا ہے۔صدر پیٹرولیم ایسویسی ایشن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی سپلائی میں تعطل کا نوٹس لیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں