ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ سے نکل کر نیب کی ٹیم کہاں روانہ ہو گئی؟آپ بھی جانئے

لاہور ( سی پی پی )آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورومیں عدم پیشی پر نیب کی ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ماڈل ٹاﺅن پہنچی جہاں اپوزیشن لیڈر موجود نہیں تھے ۔نیب کی ٹیم ڈیڑھ گھنٹے ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ میں رہی لیکن اپوزیشن لیڈر کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث وہاں سے روانہ ہو گئی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نیب کی ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے جاتی امرا روانہ ہو گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں