ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

لاہور (سی پی پی)کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بھی مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عمران زرکون بھی دنیا بھر میں دہشت کی علامت بننے والے مہلک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

عمران زرکون نے کہا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے پر ٹیسٹ کرایا جس کا رزلٹ مثبت آیا، اس کے بعد گھر پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے، عوام سے صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں