سونگ کے سلطان وسیم اکرم کو بڑی خوشی مل گئی مبارکبادی پیغامات کے ڈھیر لگ گئے

لاہور( سی پی پی)سوشل میڈیا خصوصا ٹویٹر پر کچھ ٹرینڈ کرے اور اس پر تنازعات نہ ہوں، ایسا عموما ہوتا نہیں ہے۔ آج ٹویٹر کے ٹرینڈزمیں سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کا نام بھی شامل ہےلیکن آج کچھ برا نہیں ہے۔’وسیم بھائی’ تادم تحریر پاکستان میں ٹویٹر پر چھٹے نمبر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ کے دیوانے آج سابق کپتان اور فاسٹ باولر وسیم اکرم کو زندگی کی 54 بہاریں دیکھنے پر مبارکبادی پیغامات دے رہے ہیں اور ان کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں