ملک میں آج موسم کیسا رہے گا:محکمہ موسمیات نے شہریوں کو……………….

لاہور(سی پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کودن ڈھلتے ہی وسطی اور جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے بالاکوٹ میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ دیر میں 04 ملی میٹر، کاکول میں 03 ملی میٹر، مالم جبہ میں 02 ملی میٹر، کالام اور سیدو شریف میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں