گزشتہ روز برطرف کئے ملازمین بحال کردیے گئے مگرکس ………………..

لاہور(سی پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز برطرف کئے جانے والے ملازمین کو بحال کردیا ہے۔گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے 10 چھوٹے ملازمین کو فارغ کردیا گیا تھا ۔پی سی بی کا اسٹاف تقریباً 800 افراد پر مشتمل ہے جن میں سے غیر ضروری اور غیر فعال اسٹاف فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پہلے مرحلے میں لوئر گریڈ کے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوا۔گزشتہ روز ملازمین بر طرف کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے رکن اقبال محمد علی نے پی سی بی کے اس اقدام پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

اقبال محمد علی نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنے والوں کے لئے یہ عملی طور پر بڑے پن کا مظاہرہ کرنے کا وقت تھا، کہ وہ اپنی تنخواہوں میں خود رضا کارانہ طور پر کٹوتی کا پروانہ لے کر بورڈ کے سربراہ کے پاس جاتے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں