آج چاند‘ گرہن ہو گا پاکستان میں کب دہکھا جا سکے گا

لاہور ( سی پی پی) آج رات چاند گرہن ہوگا جبکہ21 جون کو سورج کوگرہن لگے گا۔ چیف میٹریالوجسسٹ محمد عظمت کے مطابق چاند گرہن 5اور 6 جون کی درمیانی شب ہوگا جس کا آغاز رات پونے گیارہ بجے ہوگا، ساڑھے بارہ بجے مکمل گرہن سے چاندکی روشنی مدہم ہوجائے گی، گرہن 2بجے رات ختم ہو جائے گا۔ سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیا کے زیادہ ترحصوں، یورپ آسٹریلیا، افریقا، جنوبی امریکا اور دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔ سورج گرہن 21جون کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں