امریکا نے چینی عہدیداروں کو ویزوں کے اجرا پر پابندی عاید کر دی

واشنگٹن (سی پی پی ) واشنگٹن نے ہانگ کانگ کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی وجہ سے متعدد چینی عہدیداروں کے ویزوں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا چین کی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ موجودہ اور سابق عہدیداروں اور ہانگ کانگ کو اس کی آزادی سے محروم رکھنے کے ذمہ داروں کے ویزوں پر پابندیاں عائد کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے بیان میں پابندیوں کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے والوں کے ناموں کا تذکرہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تعلقات کئی مہینوں سے خراب چلے آ رہے ہیں۔ خرابی کی شروعات کرونا وائرس سے ہوئی ہے، جس نے دنیا کے تقریبات تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تائیوان سے ہانگ کانگ تک ہر طرف اس وبا نے معاشی تباہی پھیلائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں