مشرقی شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں6 ایران نواز جنگجو ہلاک

دبئی(سی پی پی )شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے بتایا کہ مشرقی شام میں عراق کی سرحد پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم چھ ایران نواز جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیرین آبزر ویٹری کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوﺅں اور اسد رجیم کے مراکزپر بمباری کی گئی۔آبزر ویٹری کے مطابق مشرقی شام میں ہونے والے فضائی حملوں میں مرنے والے چار مقامی جنگجو جب کہ دو غیر ملکی بتائے جاتے ہیں۔یہ حملے دیر الزور کے مشرقی شہر البوکمال میں العباس کے مقام پر کیے گئے۔ شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں پانچ ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔اس سے قبل چار جون کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم چار شامی جنگجوﺅں سمیت 9 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں