کرونا متاثرین کے لیے جمع کی گئی امداد کہاں گئی؟ اپوزیشن کا ایردوآن سے استفسار

انقرہ(سی پی پی )ترکی کی حزب اختلاف نے ایک بار پھر صدر طیب ایردوآن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرونا وبا کے متاثرین کے نام پر مال بٹور رہے ہیں مگر متاثرین کی کسی قسم کی مدد نہیں کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی کی حزب اختلاف نے صدر طیب ایردوآن سے استفسار کیا ہے کہ کرونا متاثرین کے نام پرجمع کی گئی خطیر رقم کہاں گئی؟۔اپوزیشن پیپلز ڈٰیموکریٹک پارٹی کے البائی انتمن نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں کی طرف سے کرونا کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے حکومت کو خطیر رقم عطیہ کی تھی مگر اس رقم کا کوئی پتا نہیں چلا۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ کرونا متاثرین کے لیے جمع کی گئی رقم حکومتی عہدیداروں میں آپس میں بانٹ لی ہے۔یہی سوال ترکی کے نائب صدر فواد اقطائی سے بھی کیا گیا جس میں ان سے کہا گیا تھاکہ وہ بتائیں کرونا متاثرین کے نام پر جمع کی گئی رقم کہاں گئی؟۔ اس پرانہوں نے کہا کہ وہ یہ سوال وزارت برائے خاندانی امور و سماجی خدمات سے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں