زارا نور عباس کی ساڑھی والی تصاویر کی دھوم

اسلام آباد ( سی پی پی) اداکارہ زارا نور عباس کی ساڑھی میں جاری تصاویر نے دھوم مچادی۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں اداکارہ مختلف رنگ کی ساڑھیوں میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں جسے سوشل میڈیا میں بہت سراہا جارہا ہے ، اداکارہ نے تصاویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت سی ساڑھیوں کی کلکشن رکھتی ہیں جو ان کی والدہ کے زمانے کی ہیں۔اداکارہ نئے ڈرامہ سیریل ”زیبائش “ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں