امیتابھ بچن پاکستان آنے کے شدید خواہش مند ہیں، عدیل چودھری کا انکشاف

اسلام آباد ( سی پی پی) اداکارہ عدیل چودھری نے کہا کہ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن پاکستان آنے کے شدید خواہش مند ہیں۔انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے دوران ان کی ملاقات اداکار امیتابھ بچن سے ہوئی تو انہوںنے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی والدہ کا تعلق لائیلپور(فیصل آباد)سے تھا اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے شہر کو دیکھیں جہاں انہوںنے اپنی زندگی کا ایک وقت گزارا ہے۔ عدیل چودھری نے بتایا کہ بالی وڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستان ا?نے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں