ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی در آمدات میں مئی 2020 کے دوران 98.54 فیصد کمی

اسلام آباد (سی پی پی ) مئی 2020 کے دوران ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی در آمدات میں 98.54 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020 کے دوران ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی در آمدات کا حجم 6.5 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2019 کے دوران درآمدات کے مقابلہ میں مئی 2020 کے دوران ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 436.2 ملین ڈالر یعنی 98.54 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں