سوتی دھاگے کی بر آمدات میںمئی 2020 کے دوران 51.3 فیصد کمی

اسلام آباد ( سی پی پی) مئی 2020 کے دوران سوتی دھاگے کی بر آمدات میں 51.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020 کے دوران بر آمدات کا حجم 52 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2019ءکے دوران سوتی دھاگے کی بر آمدات سے تقریباً 105 ملین ڈالر کے قریب زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح مئی 2019ءکے مقابلہ میں مئی 2020 کے دوران سوتی دھاگے کی قومی بر آمدات میں 51 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں