پاکستان وینٹی لیٹر بنانے والے ممالک میں شامل، پہلی کھیپ تیار

اسلام آباد ( سی پی پی ) پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہو گئی، فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے این ڈی ایم کے حوالے کر دیں گے، جان بچانے والی یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں۔پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، وینٹی لیٹر بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا، مزید ڈیزائن بھی چند روز میں فائنل ہونے کے قریب ہیں۔ وزیر سائنس فواد چودھری کا ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹرز بنانے میں کامیاب ہو گئے، میڈ اِن پاکستان وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ قومی ادارے کو جلد دے دیں گے۔فواد چودھری نے کہا ہے کہ مزید تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد جلد پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔ یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں