وزیراعظم کے اسمارٹ لاک ڈا ﺅن کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں، نفیسہ شاہ

اسلام آباد(سی پی پی )پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے اسمارٹ لاک ڈا ﺅن کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ بے بنیاد اورحقائق کے برعکس بیانات دے کر اصل حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے باوجود وزیراعظم عمران خان متنازع بیانات سے گریز نہیں کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کا اپنی نااہل ٹیم پر فخر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی پالیسی نے ملک کو دراصل بحرانی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں