اپوزیشن قانون سازی سے لاتعلق ہے ، راجہ بشارت

لاہور(سی پی پی )وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن قانون سازی سے لاتعلق ہے جبکہ عوام نے اپوزیشن کو قانون سازی میں حصہ لینے کے لئے ووٹ دیئے بائیکاٹ اور احتجاج کیلئے نہیں دیئے۔لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت نے عوام کے مفاد میں مثالی قانون سازی کی اور آئندہ بھی عوامی مفاد میں قانون سازی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ پر پوری حکومتی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے بجٹ پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں