کورونا وبا سے نمٹنے کی کنجی اسمارٹ لاک ڈاون اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہے، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد(سی پی پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وبا سے نمٹنے کی کنجی اسمارٹ لاک ڈاون اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ بیماری کے پھیلاو کے آغاز سے ہی ہماری تمام تر توجہ زندگی اور معاش کو متوان بنانے پر مرکوز ہے۔انہوں نے لکھا کہ وبا سے نمٹنے کی واحد کنجی اسمارٹ لاک ڈاون اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔عاصم سلیم باجوہ کا اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم نے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ فاصلہ اختیار کرنے میں مثالی بہتری دکھائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں