کوہ سلیمان میں طوفانی بارش ، ندی نالوں میں طغیانی

پشاور (سی پی پی )کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، ہرنائی میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گھروں اور بازاروں میں داخل ہوگیا، لیویز فورس کے جوانوں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر موسلادھاربارش کے بعدندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، کوہ سلیمان اور دانہ سر میں لینڈ سلائیڈنگ سےڑوب ڈی آئی خان شاہراہ پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ہرنائی شہر وگردونواح میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلاب ریلہ شہر میں داخل ہوگیا جس سے محلہ اختر آباد، جلال آباد، میانی آباد اور بازار متاثرہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پانی کچھ گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے ،لیویز فورس کے جوانوں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں