نئی فلم ” قبضہ “ میں ابھرتی ہوئی اداکارہ سہانا چوہان ،اداکار حیدر سلطان کیساتھ جلوہ گر ہو نگی

لاہور( سی پی پی)ابھرتی ہوئی اداکارہ سہانا چوہان نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان کے ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہورہی ہوں ان کے والد سلطان راہی نے فلم انڈسٹری پر راج کیا ہوا ہے۔ ادکارہ سہانا چوہان نے بتایا ہے کہ میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ میں اس کے ساتھ پردہ سکرین پر آرہی ہوں۔ اس کا تمام کریڈٹ میرے ڈائریکٹر ایم الیاس اور مصنف مختار دیوانہ کو جاتا ہے۔ جنہوں نے مجھے پہلی بار اپنی فلم میں کاسٹ کیا ہے۔اور جن کی بدولت ہی میں اپنی کامیابی سمجھتی ہوں۔ جس کیلئے میں دن رات محنت کرنے میں مصروف ہوں تاکہ میں پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنانام اور مقام بنا سکوں۔سہانا چوہان نے مزید بتایا کہ مجھے میرا شوق اور جذبہ ہی شوبز کی دنیا میں لے کر آیا ہے۔ اگر کہانی اور میوزک اچھا ہو تو فنکار لگن اور محنت سے کام کرے تو یقینا کامیابی مل جاتی ہے۔ فلم” قبضہ “ فلمساز لالہ بلاول خان بلوچ معان فلمساز توقیر بخاری ہیں۔ ڈائریکٹر ایم الیاس نے بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم کی کہانی اور میوزک اچھا ہونے کے ساتھ ساتھ نئی فنکاروں کو لیکر معیاری فلم بنائی جائے تو فلم بین سینما گھر وں کا رخ کرتے ہیں۔ اب جدید ٹیکنالوجی پرفلمیں تیار ہو رہی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا مثبت کر دار ادا کرے۔ معیار ی فلم ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں