کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ، پی ٹی آئی رہنماوں کا روزانہ دو گھنٹے دھرنا دینے کا اعلان

کراچی ( سی پی پی ) فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی رہنماوں نے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی میں روز دو گھنٹے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما کراچی میں مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف میدان میں آ گئے، پریس کانفرنس کے دوران فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں دبا کراووربلنگ کی جا رہی ہے، عوام لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے، کمپنی کا معاہدہ پبلک کیا جائے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک 600 میگا واٹ سے زیادہ نیشنل گرڈ سے لینے کی سکت نہیں رکھتا، کے الیکٹرک نے دبا کر اووربلنگ کی ہوئی ہے، اس کے معاملات درست نہیں، کراچی کے بجلی کے نظام کیلئے کوئی اورراہیں ڈھونڈنی ہونگی۔ کراچی میں کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے۔آفتاب صدیقی نے دھرنے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی روزانہ 3 بجے سے 5 بجے کےالیکٹرک کے سامنے دھرنا دیا کرے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اووربلنگ کا سسٹم ختم کیا جائے اور کےالیکٹرک کامعاہدہ بھی پبلک کیا جائے۔واضح رہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے سبب شہری شدید گرمی کے سبب پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں