بحریہ ٹا ﺅ ن کا پاکستانی طلبہ کے لیے پی ایچ ڈی سپورٹ پروگرام کا اعلان

اسلام آباد(سی پی پی )بحریہ ٹا ﺅ ن نے پاکستانی طلبہ کے لیے پی ایچ ڈی سپورٹ پروگرام کا اعلان کر دیا۔بحریہ ٹا ﺅ ن کے چیئرمین ملک ریاض کا اس ضمن میں کہا ہے کہ ہر سال پاکستان سے 25 طلباء کو پی ایچ ڈی کے لیے بیرونِ ممالک بھیجا جائے گا۔چیئرمین بحریہ ٹاون نے مزید کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، یو ای ٹی لاہور سے طلبہ کو پی ایچ ڈی کے لیے باہر بھیجا جائے گا۔ملک ریاض کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور پشاور یونیورسٹی کے طلباء کو بھی پی ایچ ڈی کے لیے باہر بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں