مظاہروں کے ڈر سےمقبوضہ کشمیر میں مزید پابندیاں عائد، سرینگر میں کرفیو نافذ

سرینگر: (سی پی پی) آرٹیکل 370 کے خاتمے کو ایک سال ہونے پر بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں مظاہروں کے ڈر سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید پابندیاں عائد کر دیں، سری نگر میں کرفیو لگا دیا بھارتی فوج جگہ جگہ ناکے لگا کر بیٹھ گئی ہے، غاصب فورسز نے چھاپے مار کر مختلف شہروں سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔ سری نگر کو فوجی محاصرے میں لے لیا گیا ہے، کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ مقبوضہ وادی میں گزشتہ ایک برس سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے اس تمام عرصہ کے دوران کشمیری عوام کو حبس بے جا جیسی صورتحال میں رکھا ہوا ہے ۔ عیدالاضحی کے دوران کشمیری مسلمانوں کو نماز عید تک ادا کرنے نہیں دی گئی، اسی طرح ان کی شخصی و مذہبی ا?زادی کو بزور قوت دبایا جا رہا ہے۔ یہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں