صوبہ بھر میں مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی غفلت برداشت نہیں کروں گا، عثمان بزدار

لاہور: (سی پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ہدایت کر دی۔سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو گراں فروشوں کے سپرد نہیں کیا جاسکتا، ، صوبہ بھر میں مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا غفلت برداشت نہیں کروں گا ۔ سرپرائز چیکنگ کر کے اشیائے صرف کے نرخ کا خود جائزہ لوں گا، کوتاہی ثابت ہوئی تو معاف نہیں کروں گا۔ عوام۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے قانون ہی نہیں سماج کے بھی دشمن ہیں،دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں