کورونا کا زور ٹوٹ گیامہلک وائرس نے 15 افراد کی اورجان لے لی، ا ب تک 5 ہزار 999 اموات

اسلام آباد: (سی پی پی) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، مہلک وائرس نے 15 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 999 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 ہوگئی۔پنجاب میں 93 ہزار 336، سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 705، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 253، بلوچستان میں 11 ہزار 777، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 198، اسلام آباد میں 15 ہزار 95 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 97 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں