عثمان بزدار کی پولیس کے شہدا کی یادگار پر حاضری، پولیس افسروں اور جوانوں کی عظم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش

لاہور: (سی پی پی) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار یوم شہدا پولیس کے موقع پر مال روڑ پر پولیس شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس کے شہداءکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ عثمان بزدار نے شہید ہونے والے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کے شہداءہمارا مان ہیں، یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، شہداءپولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پنجاب حکومت شہید پولیس افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ سے بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، شہداءکے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، انسپکٹرجنرل پولیس، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں