ایپل آئی فون 12 اکتوبر میں جاری کیا جائے گا

سلیکان ویلی(سی پی پی )کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ایپل کارپوریشن نے اپنا نیا ا?ئی فون 12 اکتوبر میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ ا?ئی پیڈ کا نیا ورڑن ا?ئندہ ماہ یعنی ستمبر میں ہی جاری کردیا جائے گا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ”ٹیک ریڈار“ پر شائع شدہ خبر کے مطابق، ایپل کارپوریشن کی روایت رہی ہے کہ وہ ہر سال اپنا نیا ا?ئی فون ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں جاری کرتی ہے جبکہ اسی کے ساتھ ا?ئی پیڈ وغیرہ کے نئے ماڈل بھی منظرِ عام پر لائے جاتے ہیں۔تاہم اس سال (2020 میں) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نئے ا?ئی فون کی تاریخِ رونمائی ایک ماہ ا?گے بڑھا دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر یہ 12 یا 13 اکتوبر کو صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں