شفاف عنبر میں 10 کروڑ سال سے قید ’جہنمی‘ چیونٹی کی دریافت

بیجنگ(سی پی پی ) سائنسدانوں نے برما سے ملنے والے، تقریباً 10 کروڑ سال قدیم شفاف عنبر کے ٹکڑے میں ایک ایسی خونخوار ”جہنمی چیونٹی“ کا رکاز (فوسل) دریافت کیا ہے جو مکمل حالت میں ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس چیونٹی نے اپنے جبڑوں میں لال بیگ جیسے کسی کیڑے کو بھی جکڑا ہوا ہے۔واضح رہے کہ عنبر (Amber) کسی درخت یا پودے کی وہ شفاف رال ہوتی ہے جو خارج ہونے کے بعد جم جاتی ہے اور ٹھوس حالت اختیار کرلیتی ہے۔ اگر حالات سازگار رہیں تو یہ شفاف رال اسی ٹھوس حالت میں کروڑوں سال تک محفوظ رہ سکتی ہے اور اگر رال کے بہتے دوران کوئی چھوٹا جانور یا کیڑا مکوڑا اس میں بند ہوگیا ہو تو وہ بھی اس کے اندر ہی محفوظ ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں