دانت صاف کرنے والا ربورٹ تیار

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں میں برش کے دوران اکثر دفعہ پچھلے دانت اچھی طرح صاف ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ اب اس مسئلے کے حل کے طور پر ایک خودکار ٹوتھ برش تیار کیا گیا ہے جس میں کئی چھوٹے برش ہر دانت تک پہنچ کر اس کی گہری صفائی کرتے ہیں۔دوسری جانب ہم دانت صاف کرتے ہوئے دانتوں کے اہم حصے یعنی مسوڑھوں کو فراموش کردیتے ہیں جبکہ کلین فریک مسوڑھوں کی اچھی طرح صفائی کرتا ہے۔اب اس ٹوتھ برش کی ساخت بھی دیکھ لیجئے۔ یہ گھوڑے کی نعل کی طرح خمیدہ ہے جو اوپر اور نیچے کے دانتوں سے گویا چپک جاتا ہے اورانہیں گہرائی سے صاف کرتا ہے۔ اب ہر دانت کے لحاظ سے برش کی لمبائی اور چوڑائی کو بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دانت ا?گے اور ا?خری کنارے تک کے دانت اچھی طرح صاف ہوجاتے ہیں اور سارا میل کچیل اتر جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں