شہد میں واقعی شفا ہے: سائنس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا

آکسفورڈ: برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھانسی اور زکام میں کسی بھی دوسری دوا کے مقابلے میں شہد زیادہ مفید ہوتا ہے۔ یونیورسٹی ا?ف آکسفورڈ کے ماہرین کی اس تحقیق کے نتائج ”بی ایم جے ایویڈنس بیسڈ میڈیسن“ کے تازہ شمارے میں ا?ن لائن شائع ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ مشرقی ممالک، بالخصوص مسلمان ملکوں میں شہد کو سیکڑوں سال سے مختلف امراض کے علاج میں عام استعمال کیا جاتا ہے جبکہ حالیہ برسوں کے دوران مختلف سائنسی تحقیقات سے شہد کی طبّی افادیت بھی ثابت شدہ ہے۔ان طبّی تحقیقات کی تفصیل تحقیقی مجلے ”فارماکوگنوسی ریسرچ“ کے ایک شمارے میں شائع شدہ ”ریویو ا?رٹیکل“ میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں جو 2017 میں ا?ن لائن اشاعت پذیر ہوا تھا۔البتہ نزلہ، زکام اور کھانسی میں ”شہد چٹانے“ کا گھریلو ٹوٹکا صدیوں، بلکہ شاید ہزاروں سال پرانا ہے۔ کچھ تحقیقات میں یہاں تک دعوی کیا گیا ہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکا، دیگر تمام ادویہ (بشمول اینٹی بایوٹکس) سے بھی زیادہ مو¿ثر، محفوظ اور مفید ہے۔تازہ تحقیق میں ا?کسفورڈ یونیورسٹی کے طبّی ماہرین نے بطورِ خاص نزلے، زکام اور کھانسی وغیرہ میں شہد کی مبینہ افادیت کے بارے میں کی گئی 14 سابقہ تحقیقات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جن میں مجموعی طور پر 1,761 افراد شریک تھے۔اگرچہ اس تجزیئے کے نتیجے میں بھی یہی بات سامنے ا?ئی کہ نزلہ، زکام اور کھانسی میں اینٹی بایوٹکس کے مقابلے میں شہد واقعتاً زیادہ مفید ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی معلوم ہوا کہ ماضی میں کی گئی تحقیقات کا معیار بہت اچھا نہیں تھا اور ایسے ہر مطالعے میں کچھ نہ کچھ تکنیکی خامیاں ضرور تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں