پانی کو ایک منٹ میں صاف کرنے والی الٹراوائلٹ بوتل

ہانگ کانگ: تصور کیجئے ایک ایسی شفاف بوتل کا جس میں پانی بھرتے ہی ازخود ایک منٹ میں جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شفاف بوتل کو اندھیرے میں بطور ٹارچ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اگر ا?پ سفر میں ہیں تو بہت سے مقامات پر صاف پانی کا حصول مشکل ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر’ا?ئی یو وی ا?ئی‘ ایک بہترین معاون ثابت ہوتے ہوئے بوتل کے پانی کو صرف 60 سیکنڈ میں جراثیم سے سے پاک کرسکتی ہے۔ اس میں الٹروائلٹ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ الٹراوائلٹ شعاعیں نہایت مو¿ثر انداز میں پانی اور دیگر اشیا کو صاف کرسکتی ہے۔ضرورت پڑنے پر اس بوتل کو ٹارچ، سگنل لائٹ یا کسی کو اشارے سے مدد کےلیے بلانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی بوتل کے ساتھ چارج کرنے والا پاور بینک بھی شامل ہے اور ہر جگہ بار بار چارج کرنے کی ضرورت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں