انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ: 178 ٹیرابٹس فی سیکنڈ

لندن: یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے ا?پٹیکل فائبر کے 178 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرکے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ا?سانی کےلیے یوں سمجھ لیجیے کہ اس رفتار پر 15 گیگابائٹس والی 1500 ویڈیوز صرف ایک سیکنڈ میں ڈاو¿ن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ا?پٹیکل فائبر سے ڈیٹا منتقلی (ڈیٹا ٹرانسفر) کا سابقہ ریکارڈ 150.3 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کا تھا جو 2018 میں جاپان میں قائم کیا گیا تھا۔ موجودہ ریکارڈ اس سے بھی تقریباً 18.5 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔اگرچہ یہ کامیابی تجرباتی اور محدود پیمانے پر حاصل کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ا?پٹیکل فائبرز کے موجودہ انفرا اسٹرکچر میں معمولی اور کم خرچ تبدیلی کے بعد یہ ٹیکنالوجی بڑی سہولت سے انٹرنیٹ کو غیرمعمولی طور پر تیز رفتار بنا سکے گیواضح رہے کہ اس وقت ڈاو¿ن لوڈنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 81.46 میگابٹس فی سیکنڈ، جبکہ فور جی موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 34.51 میگابٹس فی سیکنڈ ہے۔ بطورِ مجموعی 110.9 میگابٹس فی سیکنڈ کی ڈاو¿ن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ متحدہ عرب امارات ساری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔موبائل انٹرنیٹ میں اوسطاً 17 میگابٹس فی سیکنڈ ڈاو¿ن لوڈ اسپیڈ اور 11.40

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں