دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ95لاکھ 71ہزار333ہوگئی

بیجنگ (سی پی پی)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار16ستمبر کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ95لاکھ 71ہزار333تک پہنچ گئی ہے، امریکہ66لاکھ5 ہزار733مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت50لاکھ20ہزار359 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل43لاکھ82ہزار263مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں10لاکھ69ہزار873 مصدقہ کیسز ہیں پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد7لاکھ 33ہزار860جبکہ کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 28 ہزار 590تک پہنچ گئی ہے ۔میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 76ہزار487اورجنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 51ہزار521جبکہ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 3ہزار167تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد90ہزار734ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں