سعودی عرب نے فلسطینی عوام کی حمایت میں دبنگ بیان دے دیا

ریاض (سی پی پی) متحدہ عرب امارا ت کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ مزید خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب نے فلسطینی عوام کی حمایت میں بیان دیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی کابینہ نے باور کرایا ہے کہ مملکت عرب ممالک کی وحدت، سیادت اور ان کی اراضی کی سلامتی کی خواہاں ہے۔یہ موقف منگل کے روز ہونے والے ایک ورچوئل اجلاس میں سامنے آیا۔ اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ سعودی کابینہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بننے والے کسی ضرر کو قبول نہیں کیا جائے گا۔سعودی عرب فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں