کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ، مزید 13 تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد(سی پی پی)ملک بھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مزید تیرہ تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ، کے پی میں دس اور سندھ میں تین تعلیمی ادارے بند کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا کہنا ہے کہ کوروناایس اوپیزپرعمل نہ کرنےوالے13تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں ، 24گھنٹے میں 10 تعلیمی ادارے کے پی اور 3سندھ میں بند کیے گئے، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی۔ دوسری جانب وزیرتعلیم ومحنت سندھ سعید غنی نے نیوکراچی میں گورنمنٹ گرلزکالج کا اچانک دورہ کیا اور کہا کالج میں کلاسوں میں سماجی فاصلےکو برقرار رکھاجائے، ایس اوپیزپرعمل کرکے خود اوراپنے خاندان کوبھی محفوظ بناسکتے ہیں۔ سعید غنی مجیب النسااکرام گورنمنٹ گرلزسیکنڈری کیمپس اسکول نیوکراچی بھی گئے ، اسکول میں طالبا ت کے ماسک پہنے ہونے، سینیٹائزرکی موجودگی پرپرنسپل کوسراہا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری اسکول کے لئے یہ اسکول ایک ماڈل اسکول بن سکتا ہے، جیسےانتظامات کئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں