پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی ، 56 بھارتی ماہی گیر گرفتار

اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے56 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 10 کشتیاں قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندری حدودکی خلاف ورزی پردس بھارتی کشتیاں پکڑلیں اور اس میں سوار 56 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ، ،ماہی گیروں میں بارہ ایسے بھارتی ہیں جو دوبارہ گرفتارہوئے ہیں۔ پی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ سمندری حدودمیں داخلے کی حتمی رپورٹ پرکارروائی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں