عثمان بزدار کو ایکسپائری مصالحے ڈال کر کھانا دینے کا انکشاف

لاہور (سی پی پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر مہمانوں کو ایکسپائری مصالحے ڈال کر کھانا دینے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق دانش سکول ٹبہ سلطان پور کے افتتاح کے دوران وزیراعلی پنجاب ،آنے والے مہمانوں اور صحافیوں کو دئیے گئے کھانوں میں ایکسپائری مصالحے ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ہوٹل کے مالک کے خلاف کاروائی کی گئی۔حکام کی جانب سے کاروائی بھی کی گئی لیکن ہوٹل کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ٹبہ سلطان پور سمیت حلقہ پی پی 235 میں کوئی بھی نیا منصوبہ یا ترقیاتی کا اعلان نہ ہو سکا جس سے عوام کو مایوسی کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے میلسی کے علاقے ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول اورکلین اینڈ گرین انڈکس سٹی سیکپنگ وہاڑی ٹائم سکوائر کا افتتاح کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں