ایل او سی پر اشتعال انگیزی، سینئر بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد(سی پی پی ) بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے سینیئر بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا جس میں بتایا گیا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی افواج کی جانب سے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے، رواں سال بھارت نے اب تک جنگ بندی کی 2280 خلاف ورزیاں کی ہیں، گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ سے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز میں دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں