نسلی انتہاپسندوں سے رابطے، جرمنی میں39 پولیس اہلکار گرفتار

برلن (سی پی پی)نسلی انتہاپسندوں سے رابطے کے الزام میں جرمنی میں39 پولیس اہلکار گرفتارکرلیے گئے،پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی واٹس ایپ گروپوں میں ہٹلر کی فوٹوز سمیت نسلی منافرت پر مبنی سو سے زائد اشتعال انگیز تصاویر شیئر کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن سکیورٹی حکام نے ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے مختلف علاقوں میں مشتبہ پولیس والوں کے دفاتر اور گھروں پر چھاپے مار کر انہیں حراست میں لیا اور ان کے فون اور دیگر الیکٹرانک سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق انہیں موبائل فونز اور دیگر آلات سے نیو نازی نظریات اور نسلی نفرت کے پرچار سے متعلق ”بدترین اور ناگوار مواد ملا ۔ریاستی وزیر داخلہ ہربرٹ ریول کے مطابق یہ مواد پانچ نجی واٹس ایپ گروپس میں سن دو ہزار تیرہ اور دو ہزار پندرہ کے دوران شیئر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں