کیپٹن ر صفدر و آئی جی سندھ کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

کراچی (سی پی پی) مسلم لیگ ن کے رہنام کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ مشتاق مہر کے مبینہ اغواءکے واقعات کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس کمیٹی میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ، اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کمیٹی اس سارے واقعے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ کراچی میں مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جب کہ اس دوران آئی جی سندھ مشتاق مہر کے مبینہ اغواءکی خبریں بھی زیر گردش رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں